حکمرانوں کے اداروں سے ٹکراؤ کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے، ایاز لطیف پلیجو

نواز شریف تضادات بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کریں، ملک میں آصف زرداری یا کسی اور سے این آر او قبول نہیں کریں گے، صدر قومی عوامی تحریک

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2017ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اداروں سے ٹکراؤ کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے۔ نواز شریف تضادات بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کریں، ملک میں آصف زرداری یا کسی اور سے این آر او قبول نہیں کریں گے۔ قاسم آباد میں این جی او کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاناما پیپرز میں 336 افراد پر بھی کیس چالایا جائے۔

کرپشن سے سماجی وخاندانی اقدار تباہ ہورہی ہے۔ 5نومبر کو سندھ کے لوگ ملکی بقاء کیلئے میدان میں آئیں گے۔ سپریم کورٹ سندھ میں اقرباء پروری کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا اس خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے سی پیک کی مخالفت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سیکریٹری دفاع کی مخالفت کے بعد پاکستان کے حکمرانوں کو فوری طورپر پریس کانفرنس کرکے اس کی مذمت اور مخالفت کرنی چاہئے مگر وفاقی حکومت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سندھ حکومت جلسے کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ فیصلے عدالتوں میں نہیں پولنگ اسٹیشنوں میں ہونگے ، سندھ میں پولنگ اسٹیشنوں پر جعلی ٹھپے لگائے جاتے ہیں، عملہ یرغمال بنالیا جاتا ہے، کرپشن کے فیصلے پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں عدالتوںمیں ہوتے ہیں، اداروں سے ٹکراؤ کا مقصدکرپشن کو تحفظ دینا ہے، پارلیمنٹ عوام کو دھوکہ دینے کے بجائے حقیقی جمہوریت دیں ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن، دہشت گردی، انتہاپسندی ، سی پیک کیخلاف سازش، زراعت کی تباہی ، ذوالفقار آباد، میرٹ کے قتل، تفریق اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں کیخلاف 5نومبر کو کراچی میں محبت سندھ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :