سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی قیاس آرائیاں

muhammad ali محمد علی اتوار 8 اکتوبر 2017 20:43

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی قیاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ظفر اللہ جمالی اپنی جماعت ن لیگ کی قیادت کے رویے سے سخت نالاں ہیں۔ جبکہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کے حوالے سے بھی ظفر اللہ جمالی نے حکومت کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ جبکہ کئی ٹی وی پروگرامز میں بھی سابق وزیراعظم نے اپنی پارٹی کی پالیسیز اور نواز شریف کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔