راولپنڈی ،،بے نظیر بھٹو ہسپتال پیچیدہ آپریشن ،پھیپھڑوں میں پھنسی کامن پن نکال کر طالبہ کی جان بچا لی گئی

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں ایک مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرکے بھکر سے تعلق رکھنے والے طالبہ کے پھیپھڑوں میں پھنسی کامن پن نکال کر طالبہ کی جان بچا لی گئی۔ یہ آپریشن معروف سرجن پروفیسر آف ای این ٹی ڈاکٹر محمداسلم چوہدری نے ’’برانکوسکوپی‘‘ کی مدد سے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھکر کی رہائشی ایف ایس سی کی اٹھارہ سالہ طالبہ امائمہ نے سر پر سکارف باھندنے کیلئے کامن پن اپنے ہونٹوں میں دبائی اس دوران اچانک کھانسی کیلئے سانس اندر کی جانب کھنچنے کے ساتھ ہی کامن من امائمہ کے سانس کی نالی سے ہوتی پھیپھڑے میں چلی گئی اور گلے اور پھیپھڑے میں شدید درد اور چبھن کے ساتھ زندگی کیلئے خطرہ بن گئی۔

اس صورت حال کے باعث امائمہ کو چھ گھنٹے کی مسافت کے بعد راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال لایاگیا جہاں پروفیسر محمد اسلم چوہدری نے انتہائی مہارت اور جانفشانی سے ’’برانکوسکوپی‘‘ کی مدد سے آ پریشن کرکے پھیپھٹرے سے کامن پن نکال لی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اسلم چوہدر ی نے کہاکہ مذکورہ فیملی میں اس سے قبل اسی طرح ایک لڑکی کے پھیپھڑے میں کامن پن داخل ہونے کے بعد اس کی موت واقع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے امائمہ اور اس کے اہل خانہ شدید خوف و ہراس کا شکار تھے اور انہیں امائمہ کے زندہ بچ جانے کی بھی امید کم تھی۔

انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ’’برانکوسکوپی‘‘ کی سہولت موجود ہونے کی وجہ سے اس نوعیت کے مشکل اور پیچیدہ آپریشن کامیابی سے کئے جا رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی ’’برانکوسکوپی‘‘ کی سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ اس نوعیت کی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر آپریشن ممکن ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اس طریقہ کار سے بغیر چیرہ کے آپریشن ممکن ہو سکتا ہے جس کے لئے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں ڈاکٹرز کی تربیت جاری ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہاکہ کسی بھی حالت میں کامن پن ہونٹوںاور دانتوں میں دبا کر نہ رکھی جائے کیونکہ یہ پن سانس یا خوراک کی نالی میں جاکر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :