ایبٹ آباد،کونسلر کے گھر سے گرفتار ہونے والے جواری ضمانت پر رہا ،

کونسلر مفرور

پیر 9 اکتوبر 2017 12:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) مقامی عدالت نے شیخ البانڈی کٹہرہ سے گرفتار ہونے والے جواری ضمانت پر رہا کر دئیے۔ جواری کونسلر کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو روز قبل پرائمری سکول کٹہرہ کے قریب نملی میرا کے جنرل کونسلر سردار شوکت کے گھر جوئے کی محفل پر پولیس چھاپہ کے دوران دائو پر لگی رقم 98 ہزار 900 روپے اور تاش برآمد کر کے 9 جواریوں رضا علی، شعیب، نیاز، شکیل، آصف، یاسر، جمیل مختیار اور شخرام کو گرفتار جبکہ کونسلر سردار شوکت موقع پر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے 9 ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے جنرل کونسلر سردار شوکت کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :