پریانکا چوپڑا ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی عکسبندی کے لئے اٹلی روانہ

پیر 9 اکتوبر 2017 12:37

پریانکا چوپڑا ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی عکسبندی کے لئے اٹلی روانہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکین ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریز ’’کوانٹیکو 3 ‘‘ کی عکسبندی کے لئے اٹلی روانہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا ’’ کوانٹیکو‘‘ کی ساتھی کاسٹ کے ساتھ لاس اینجلس میںوقت گزارنے کے بعد اٹلی روانہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پرلاس اینجلس میں ساتھی کاسٹ کے ساتھ بنائی گئی وڈیو اور تصویر شیئر کی ہے۔ سیریز کے پہلے اور دوسرے سیزن کے مقابلے میں رواں سال 13 اقساط پر مبنی سیریز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :