اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری،

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 9 اکتوبر 2017 14:29

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) اسرائیلی فوج نے ٹینک سے فلسطینی علاقے پر گولہ باری، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی نے غزہ پر حملے میں حماس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے جواب میں گولہ باری کرکے حماس کی چوکی کو تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا جو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی غزہ کے علاقے میں گر کر پھٹ گیا۔ دونوں حملوں میں کسی طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ 2008 کے بعد سے حماس اور اسرائیل کے درمیان 3 جنگیں ہوچکی ہیں اور 2014 میں ہونے والی جنگ کے بعد سے سیز فائر ہے۔ عموما غزہ میں موجود سخت گیر سلفی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جاتے ہیں تاہم اسرائیل تمام حملوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیتا ہے اور فورا ہی جوابی کارروائی بھی کر گزرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :