اسرائیلی فوج کی فلسطین کے علاقے غزہ پر گولہ باری

ْاسرائیلی ٹینک نے گولہ باری کرکے حماس کی چوکی کو تباہ کردیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 9 اکتوبر 2017 14:41

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) اسرائیلی فوج نے ٹینک سے فلسطینی علاقے پر گولہ باری کی ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی نے غزہ پر حملے میں حماس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

صہیونی فوج نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے جواب میں گولہ باری کرکے حماس کی چوکی کو تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا جو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی غزہ کے علاقے میں گر کر پھٹ گیا۔ دونوں حملوں میں کسی طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :