پارٹی صدر بننے پرسیکرٹری قانون ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، چیف الیکشن کمشنر ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، اٹارنی جنرل اور نواز شریف کو نوٹس جاری،

کیس کی سماعت چودہ نومبر تک ملتوی

پیر 9 اکتوبر 2017 16:57

پارٹی صدر بننے پرسیکرٹری قانون ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، چیف الیکشن کمشنر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنائے جانے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری قانون ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، چیف الیکشن کمشنر ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، اٹارنی جنرل اور نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن)کا صدر بنائے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت کی ، درخواست گذار ایڈووکیٹ مخدوم انقلابی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ دوہزار سترہ آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتوں میں نواز شریف کی صدارت اور مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق درخواستیں زیر سماعت ہیں ، لہذا فیصلے آنے تک نواز شریف کو بطور صدر پی ایم ایل (ن) سیاسی سرگرمیاں ادا کرنے سے روکا جائے ۔ عدالت نے سیکرٹری قانون ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، چیف الیکشن کمشنر،۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن ،اٹارنی جنرل اور نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چودہ نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔