اسرائیلی فوج کا غزہ پر ٹینکوں سے حملہ

پیر 9 اکتوبر 2017 17:08

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹّی پر ٹینکوں سے حملہ کیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیانمیں کہا گیا ہے کہ " فوج کے ٹینکوں نے غزہ کی پٹّی کے جنوب میں حماس کے فوجی بیس کو نشانہ بنایا"۔

(جاری ہے)

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ٹینک حملہ اسرائیل کے شہر اشکیلون کے جوار میں غزہ کی طرف سے شام کے وقت کئے جانے والے حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :