موبائل صارفین کو انعام جیتنے کے جعلی پیغامات، پی ٹی اے نے عمدہ حل نکال لیا،

صارفین کو متعلقہ آپریٹر کی ہیلپ لائن پر کال کرنے کی ہدایت

پیر 9 اکتوبر 2017 19:06

موبائل صارفین کو انعام جیتنے کے جعلی پیغامات، پی ٹی اے نے عمدہ حل نکال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی ای) حکام نے موبائل فون صارفین کو جعسازوں کی طرف سے انعامی سکیموں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیغامات بھجوائے جانے کا ’’عمدہ ‘‘حل نکالتے ہوئے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سیلولر آپریٹر سے رابطہ کریں اس پر موبائل صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے لائنس فیس کی مد میں وصول کرنے والا ادارہ پی ٹی اے محض ایک پیغام بھیج کر اپنی ذمہ داریوں سے بری الزمہ ہو گیا ہے اور تمام تر ذمہ داری صارفین پر ڈال دی گئی ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ پی ٹی اے اس جعلسازی کو روکنے کے لئے موبائل فون آپریٹرز کے ساتھ مل کر فول پروف عملی اقدامات کرتا صارفین نے سوال کیا کہ سمز بائیومیٹرک ہونے کے باوجود اس طریقہ سے عوام کو لوٹنے کی زمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے صارفین نے کہا کہ موبائل کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال کرنے کے چارجز تین روپے تک ہوتے ہیں اگر ساری زمہ داری صارفین نے ہی ادا کرنی ہے تو پھر پی ٹی اے کس مرض کی دوا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے موبائل فون صارفین کو بھجوائے جانے والے ایس ایم ایس میں کہا گیا ہے کہ جعلی انعامی سکیم میں اور مالی فراڈ کا پیغام ملنے کی صورت میں موبائل آپریٹر ہیلپ لائن پہ رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :