آزاد کشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق کا عمل مکمل ،یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے باضابطہ منظوری دے دی

پیر 9 اکتوبر 2017 19:08

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) حکومت آزادکشمیر کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،آزاد کشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق کا عمل مکمل ،یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے باضابطہ منظوری دے دی ،آج سے شروع ہونے والے امتحانات اب یونیورسٹی آف آزادکشمیر کے بجائے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لے گی جس سے طلبہ کی ڈگری بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہو گی تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فرسٹ پروفیشنل امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے یہ امتحانات آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد،محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میرپور اور پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ میں بیک وقت شروع ہو ں گے آزاد کشمیر سے وزیر صحت عامہ ،خزانہ و منصوبہ بندی ڈاکٹر نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے صحت کے شعبہ میںعملی اصلاحات کی ہیں آزادکشمیر کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ،آزادکشمیر کے میڈیکل کالجز کو مستحکم کرنے اور ان کے معیار کی بہتری کے لیئے یہ ضروری تھا کہ ان کا الحاق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ہوتا ماضی کی حکومت نے میڈیکل کالجز تو قائم کر دیئے تھے مگر ان کے مستقبل اور ڈگری کے حوالے سے کوئی سنجیدہ لائحہ عمل نہیں اپنایا گیا جس کے باعث یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کے قریب تھا موجودہ حکومت نے اس کا بروقت تدارک کرتے ہوئے اس حوالے سے کوشش شروع کر دی تھیں جو باآخر باآور ثابت ہوئیں انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے مرحلہ وار اقدامات اٹھائیںگے تاکہ ہمارے میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو عالمی سطح پر پذیرائی مل سکے وزیر صحت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی سروسز سے روزانہ سینکڑوں افراد مستفید ہو رہے ہیں تحصیل سطح پر بھی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا فوکس ہے اس طرح اگلے مرحلے میں RHCاور BHUکو بھی مستحکم کریں گے تاکہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا لوڈ کم ہو سکے انہوں نے کہا کہ ماضی میں میڈیکل کالجز تو بنا دیئے گئے لیکن ان کی ضروریات پوری نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ان کا معیار متاثر ہوا ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے میڈیکل کالجز کی ضروریات پوری کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیئے وافر فنڈز فراہم کیئے انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ان کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :