حب میں کریکر دھماکا،2 افراد زخمی ہوگئے،متعدد گاڑیوں کونقصان پہنچا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اکتوبر 2017 20:03

حب میں کریکر دھماکا،2 افراد زخمی ہوگئے،متعدد گاڑیوں کونقصان پہنچا
حب(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اکتوبر2017ء ) : حب میں میں قومی شاہراہ پر الحاج غلام قادرچوک میں ہوٹل کے قریب دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچاہے ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حب دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آوازایک کلومیٹرکے فاصلے تک سنائی دی گئی۔ سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔جبکہ علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی گئی۔ ریسکیوٹیموں نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق حب میں قومی شاہراہ پرہوٹل کے قریب کریکر دھماکا ہواہے۔

متعلقہ عنوان :