ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے نئے ایم ایس راحیل خٹک نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

پیر 9 اکتوبر 2017 21:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد کے نئے ایم ایس راحیل خٹک نے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق راحیل خٹک کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کا نیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر عقیل بنگش 15 روزہ تربیت پر پشاور گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ان کے تبادلہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :