پشتونخوامل عوامی پارٹی کی کاسی روڈ پر حاجی صالح محمدبڑیچ سمیت دیگر 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید مذمت

پیر 9 اکتوبر 2017 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) پشتونخوامل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ کاسی روڈ پر حاجی صالح محمدبڑیچ سمیت دیگر 4 افراد کے ٹارگٹ کلنگ کا شکار بننے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پشتونخوا کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایسے افسوسناک دہشتگردی کے واقعات کا رونماء ہونا سیکورٹی اداروں اور ان کے ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے تمام سیکورٹی اداروں بالخصوص امن وامان کیلئے ایف سی کو اختیارات دینے کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اداروں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنے کے باوجود عوام دشمنی پر مبنی مسلسل دہشتگردی کے ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا کیونکہ تمام عوام کی بلاتمیز سرومال کا تحفظ سیکورٹی اداروں اور ان کے ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ہمارے تمام سیکورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی یہ صلاحیت موجودہ ہے کہ وہ ہر علاقے میں دہشتگردی کے مرتکب ہونیوالے مخصوص عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا اور ان کے مراکز اور نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائیں اور اگر خدانخواستہ ہمارے ان اداروں کی صلاحیت میں کوئی کمی ہوئی ہے تو یہ انتہائی خطرناک اور ناقابل برداشت صورتحال ہیں۔ لہٰذا حکومت ان کے تمام متعلقہ انتظامی ، سیکورٹی ادارے اور ایجنسیاں خطے ، ملک ، صوبے کے ہر علاقے بالخصوص کوئٹہ شہرکی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیں اور دہشتگردی اور ایسے تمام واقعات کیخلاف بھرپور عملی اقدامات اٹھائیں جو برسرزمین ثابت ہو۔

متعلقہ عنوان :