باجوڑایجنسی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق 12نومبر کو باجوڑایجنسی کا دورہ کریں گے

پیر 9 اکتوبر 2017 22:13

باجوڑایجنسی، امیر جماعت اسلامی  سراج الحق 12نومبر کو باجوڑایجنسی کا ..
باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق 12نومبر کو باجوڑایجنسی کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے آمیر مولانا عبدالمجید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کا 5نومبر شمولیتی جلسہ عام رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیوجہ سے موخر کردیاگیاہے ۔ اب یہ جلسہ 12نومبر کو ہوگا۔ جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی باجوڑمولانا عبدالمجید نے ایک بیان میں کیا ۔

متعلقہ عنوان :