کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،میر علی مدد جتک

پیر 9 اکتوبر 2017 22:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی حکومت اور پولیس عوا م کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ایک طرف کوئٹہ کو سیکورٹی اسٹریٹ میں تبدیل کیا گیا تو دوسری طرف کسی بھی علاقے میں عوام محفوظ نہیں ہے اور نا اہل حکومت میں شامل وزراء کرپشن وکمیشن میں مصروف ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نا اہل حکومت کی وجہ سے آج کوئٹہ شہر بلوچستان سمیت بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے اور عدم تحفظ کا شکار ہے کوئٹہ میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان واقعات کی روک تھام کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا چا ہئے مگر حکومت صرف بیانات کے ذریعے امن وامان کی دعوے کر تے ہیں لیکن عملی صورتحال یہ ہے کہ جھل مگسی کے واقعہ کے بعد کوئٹہ میں بے گناہ لو گوں کو نشانہ بنایا گیا حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے جس کی وجہ سے آئے روز اس طرح واقعات رونما ہو رہے ہیںجن میں بے گناہ لو گوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے اگر نہیں کر سکتے تو اپنی ناکامی کو تسلیم کریں اور دہشتگرد دن دیہاڑے شہر میں آکر میں لوگوں کو نشانہ بنا کر چلے جا تے ہیں مگر اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی حکومت اور پولیس عوا م کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ایک طرف کوئٹہ کو سیکورٹی اسٹریٹ میں تبدیل کیا گیا تو دوسری طرف کسی بھی علاقے میں عوام محفوظ نہیں ہے اور نا اہل حکومت میں شامل وزراء کرپشن وکمیشن میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :