کوئٹہ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنمائون کا ہزارہ سبزی فروشوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

پیر 9 اکتوبر 2017 22:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2017ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صبح سویرے کاسی روڈ کے مقام پر 3ہزارہ سبزی فروشوں محمد علی،خادم حسین اور سید سرور گاڑی کے ڈرائیور اور راہگیر صالح محمد بڑیچ کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس شہر کے گلی کوچوں،بازاروں اور شاہراہوں پر آئے روز بیگناہ عوام کو تاک کر نشانہ بنایا جاتا ہو اس مکل اور صوبے کے حکمرانوں کو امن قائم کرنے ک دعوے زیب نہیں دیتا۔

بیان میں کہا گیا کہ سالانہ اربوں روپے سیکورٹی کی مد میں خرچ کرنے کے باوجود عوام کے جان ومال کو تحفظ حاصل نہیں جگہ جگہ ناکوں اور چیک پوسٹوں کے باوجود غریب عوام اور ہزارہ قوم کے فرزندوں کو نشانہ بنایا جارہاہے مرکزی و صوبائی حکومتیں آئے روز قیام امن اور حالات کی بہتری کے دعوے کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں بتایا جائے کہ کہاں اھالات بہتری ہوئی ہیں اور کس طرح کی بہتری آئی ہیں۔

پانچ مہینے کے دوران ہزارہ قوم کے ٹارگٹ کلنگ کے پانچ واقعات کا رونما ہونا بذات خود مرکزی و صوبائی حکومتوں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ذمہ داروں کی کارکردگی بیان کر رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ان واقعات سے ثابت ہورہاہے کہ دہشت گرد،انکے مراکز اور سہولت کار نہ صرف موجود ہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ شہر ،نواحی علاقوں اور قومی شاہراہوں پر واقعات کرانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

عوام کو نیشنل ایکشن پلان،آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے نام پر خوش فہمیوں میں مبتلا کرکے تسلی دی گئی کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے مگر افسوس کا مقام ہ کہ کوئی کاروائی کسی طرف سے نہیں کی گئی نہ ہی آج تک ہزارہ قوم ک کسی قاتل کو پھانسی دی گئی۔صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے مراکز موجود ہیں اور دہشت گرد آزادانہ نقل و حرکت کر رہے ہیں جبکہ مرکزی و صوبائی حکومتیں عوام کو سکھ اور چین کے ساتھ زندگی معمول کے مطابق گزارنے کی تاکید کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ غریب سبزی فروشوں کا کیا قصور تھا جنہیں انتہائی بے رحمی کیساتھ نشانہ بناکر انکے لواحقین کو پوری زندگی کیلئے محتاج بنایا گیا۔مرکزی و صوبائی حکومتیں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔بیان میں شہدء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کے اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور زخمی احمد علی کی جلد مکمل شفایابی کی دعا مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :