انسداد دہشت گردی عدالت نے شہباز تاثیر کے وارنٹ گرفتاری کر دئیے

پیر 9 اکتوبر 2017 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز تاثیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ شہبازتاثیر کو گرفتار کرکے 13اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہباز تاثیر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے شہباز تاثیر کو بیان کے لئے طلب کررکھاتھا لیکن عدالت کے بار بار سمن جاری کرنے کے شہباز تاثیر پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نیشہباز تاثیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ 13اکتوبر کوشہبازتاثیر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، اس کیس میں مقدمے کی مدعیہ عائشہ ٹیمی اپنا بیان قلمبند کراچکی ہے، عدالت میں تھانہ گلبرگ پولیس نے شہبازتاثیر کو اغوا کرنے کے الزام میں چار ملزمان معظم ، عبدالرحمن عثمان اور فراج کا چالان پیش کررکھا ہے، واضح رہے کہ اس مقدمے میں 2ملزمان عبدالرحمان اور عثمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ2 ملزمان فراج اور معظم مفرور ہیں۔

متعلقہ عنوان :