ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد پر 4 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوئے اب تک 13 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشا نہ بنے

پیر 9 اکتوبر 2017 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2017ء) کوئٹہ اور مستونگ میں رواں سال کے دوران ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد پر 4 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوئے اب تک 13 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشا نہ بنے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں ایک ماہ کے دوران ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل 10 ستمبر کچلاک میں ایک حملے میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی4 افراد مارے گئے رواں سال کے دوران ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد پر یہ چوتھا حملہ ہی19 جنوری کو مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملے میں خاتون سمیت4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے مستونگ میں رونما ہونیوالے واقعہ سے قبل کوئٹہ شہر میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :