مولانا فضل الرحمن کی مولانا سمیع الحق سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات

منگل 10 اکتوبر 2017 00:00

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اچانک اکوڑہ خٹک پہنچ گئے اور مولانا سمیع الحق سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات جو ایک گھنٹہ پر محیط تھی اس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ بعض اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔