بلوچستان نیشنل پارٹی کی کوئٹہ میں ہزارہ اور پشتون اقوام کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور چرچ پر دستی بم حملہ کی مذمت

منگل 10 اکتوبر 2017 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ میں ہزارہ اور پشتون اقوام کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور گزشتہ روز چرچ پر دستی بم حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی سالوں سے ہزارہ قوم کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جو قابل مذمت عمل ہے بلوچستان کے روایات مذہبی رواداری ، برداشت ، تحمل کا درست دیتی ہیں لیکن چند سالوں سے مذہبی جنونیت فرقہ واریت کے پے در پے واقعات نے بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کو کوفت میں مبتلا کر دیا ہے بلوچستان کے روایات کے ایسی مثال نہیں ملتی کہ جس میں عدم رواداری کا عنصر شامل ہو بلوچستان کے معاشرہ ترقی پسند ، روشن خیال انسان دوست معاشرہ ہے حالیہ واقع میں ہزارہ اور پشتون افراد کی ٹارگٹ کلنگ قابل افسوس ہے پارٹی بیان میں لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے پارٹی بیان میں شاہ زمان روڈ پر واقع چرچ پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب بلوچستان میں مقدس مقامات پر محفوظ نہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ حکمران کی ذمہ داری ہے پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ ہے اور ایسے واقعات کی مذمت کرتے رہے ہیں جس سے انسانیت کی تذلیل ہو ۔