سعودی شہری نے 50 سے زائد افراد کی جان بچائی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اکتوبر 2017 12:07

سعودی شہری نے 50 سے زائد افراد کی جان بچائی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2017ء) ریاض کے شمالی حصے میں واقع ایک پیٹرول سٹیشن کے پاس گاڑی میں آگ لگ گئی تھی اور ایک سعودی شہری نے بروقت کاروائی کر کے اپنی گاڑی سے دھکیل کر آگ لگی گاڑی کو پیٹرول سٹیشن سے دور کیا اور وہاں موجود 50 سے زائد لوگوں کی جان بچائی ۔

(جاری ہے)

گاڑی کو دھکیل کو دور لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر لوگوں نے اس شخص کی بہادری کو خوب سراہا۔ مقامی زرائع کے مطابق حادثہ پیر کے روز پیش آیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :