چینی انجنیئرز تھائی لینڈ کے تھیوری ٹیسٹ میں کامیاب ہو گئے

ٹیسٹ 77چینی انجینئرز نے تھائی لینڈ چین ریلوے پراجیکٹ کیلئے دیا تھا

منگل 10 اکتوبر 2017 13:03

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) چینی انجنیئرز کا پہلا گروپ تھائی لینڈ کے تھیوری ٹیسٹ میں کامیاب ہو گیا ہے، یہ ٹیسٹ تھائی لینڈ چین ریلوے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی ضرورت تھی ، اس کا اعلان کونسل آف تھائی انجنیئرز اور کونسل آف تھائی آرکی ٹیکٹ بنکاک نے گذشتہ روز کیا ہے،ٹیسٹ میں 77چینی انجنیئرز نے شرکت کی تھی ،اس ٹیسٹ میں نہ صرف انجنیئرنگ سے متعلق سوالات کئے گئے تھے بلکہ تھائی لینڈ کے جغرافیے کے بارے میں معلومات کا امتحان بھی لیا گیاتھا ، ٹیسٹ میں یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ قدرتی آفات اور یہاں سیلاب آنے کی صورت میں اس سے موثر طورپر کس طرح نمٹا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کونسل آف تھائی انجینئرز کے چیئرمین نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کی تربیت کیلئے مزید ٹیسٹ بھی ہونگے جس میں انہیں تعمیرات کے ٹیسٹ میں بھی بیٹھنا پڑے گا ، تھائی لینڈ چائنا ریلوے منصوبہ اکتوبر یا نومبر میں شروع ہوگا ،تھائی لینڈ اور چین نے اس سلسلے میں دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ،ریلوے کا یہ منصوبہ 253کلومیٹر پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :