سجل علی نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

منگل 10 اکتوبر 2017 13:05

سجل علی نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) معروف اداکارہ سجل علی نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ڈراموں سے اپنی پہچان اور بالی وڈ فلم ’’مام ‘‘ سے سرحد کے اس پار بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی اداکارہ سجل علی نے اب فن موسیقی میں بھی نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔ اداکارہ سجل علی نے ڈرامہ ’’او رنگریزہ ‘‘کے لئے اپنی آواز میں ٹائٹل ٹریک گایا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔سجل کے گائے گئے ٹائٹل ٹریک کی موسیقی نامور گلوکار ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔ اداکارہ سجل کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں گلِ رانا، چپ رہو، خدا دیکھ رہا ہے اور یقین کا سفر جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :