قائمقام وزیراعظم راجہ نثار کاسینئر صحافی سردار علی شان کے بھائی صادق خان کی وفات پر گھر جا کر تعزیت

منگل 10 اکتوبر 2017 16:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) آزادجموںوکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثار احمد خان نے گزشتہ روز یہاں پولیس لائن نلوچھی میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے پریس اینڈ پبلیکیشن آفیسروسابق میڈیاکوآرڈینیٹرسینئر صحافی سردار علی شان کے گھر جاکر ان کے بڑے بھائی سردار محمد صادق خان کے انتقال پر تعزیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم کچھ دیر سردار علی شان اور مرحوم کے دیگر لواحقین کے ساتھ رہے اور انہوںنے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

دریں اثناء وزیراعظم آزاد کشمیر کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم خان ،سینئر صحافی سابق صدر سینٹر ل پریس کلب سید آفاق شاہ ، راجہ افتخار ، جاوید اقبال ہاشمی ، طاہر ملک ،راجہ اکمل نے بھی گزشتہ روز یہاں پولیس لائن نلوچھی میں سردار علی شان کے گھر جاکر ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :