گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کرٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، ڈرائیور بچ گیا

منگل 10 اکتوبر 2017 17:01

رفحاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے قصبے رفحاء میںٹریفک حادثہ کے دوران گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر 2ٹکڑے ہوگئی۔درائیور معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ سعودی نوجوان رفحاء کمشنری میں امیر نائف روڈ پر تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا جس سے گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس پر اس کے 2 ٹکڑے ہوگئے تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :