اکتوبر1999کا عمل غیر آئینی تھا،پاکستان میں پہلی مرتبہ احتسابی عمل شفاف طریقے سے چل رہا ہے،

پاکستان کی جمہوریت اس سے مضبوط ہورہی ہے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی اسد عمر کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 10 اکتوبر 2017 19:21

اکتوبر1999کا عمل غیر آئینی تھا،پاکستان میں پہلی مرتبہ احتسابی عمل شفاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوررکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ 12اکتوبر1999کو جو ہوا،وہ غیر آئینی تھا،پاکستان میں پہلی مرتبہ احتسابی عمل شفاف طریقے سے چل رہا ہے،پاکستان کی جمہوریت اس سے مضبوط ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ احتسابی عمل شفاف طریقے سے چل رہا ہے، پاکستان کی جمہوریت ا س سے مضبوط ہورہی ہے، 12اکتوبر 1999کو جو ہوا وہ غیر آئینی تھا،اگر اپنے اداروں کو مضبوط کرلیں تو کبھی 12اکتوبر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔