افغانستان، بس میں بم دھماکہ ،طالبان کے سینیئر کمانڈر سمیت 7 جنگجو ہلاک

منگل 10 اکتوبر 2017 19:58

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) افغانستان کے صوبہ لغمان میں ایک منی بس میں بم دھماکہ کے باعث طالبان کے سینیئر کمانڈر سمیت 7 طالبان جنگجو ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکام کے ترجمان کے مطابق صوبہ لغمان کے ضلع النگڑھ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس میں موجود دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 طالبان جگنجو ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس دھماکہ میں طالبان جنگجوئوں کا ایک سینئر کمانڈر ملا قاسم بھی مارا گیا ہے تاہم طالبان جنگجوئوں کی جانب سے واقعہ سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ۔ ۔