ْ وفاقی حکومت کا ایک ار ب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ غیر دانش مندانہ ہے، مہرین انو ر راجہ

منگل 10 اکتوبر 2017 20:07

ْ وفاقی حکومت کا ایک ار ب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ غیر دانش مندانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ایک ار ب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ غیر دانش مندانہ ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت قرضے لینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہی ،معاشی پر ملک بہت کمزور ہوچکا ہے ، حکومت کے پاس معاشی ترقی کے لئے حکمت عملی موجود نہیں صرف ،قرض لینا ہی حکومت اپنی کارکردگی سمجھتی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت چار سالوں میں35ارب ڈالر قرضہ لے چکی ہے اور ابھی مزید قرضہ لیا جارہا ہے ، یہ کیسی عوامی حکومت ہے جسے عوام کے مسائل کا علم نہیں ہے ، عوام معاشی طو رپر مشکلات کا شکار ہیں ، قرضے لینے سے ملک میں خوشحالی نہیں بدحالی آئے گی اور عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا حکومت قرض لینے کے بجائے ملکی وسائل پر انحصار کرے۔

متعلقہ عنوان :