حکومت نے مردم شماری پر کروڑوں روپے لگا کر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کئے

ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں مردم شماری نتائج تسلیم نہ کرتے ہوئے ٹوکن واک آئوٹ

منگل 10 اکتوبر 2017 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں موجود مردم شماری کے نتائج کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنما ساجد احمد ساجد نے کہا کہ حکومت نے مردم شماری پر کروڑوں روپے لگا کر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کئے ہیں کراچی سوا تین کروڑ کا شہر ہے لیکن اس کی آبادی ڈیڑھ کروڑ بتائی گئی ہے۔ منگل کو ایوان زیریں کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کے حوالے سے ڈیٹا تک رسائی دی جائے ان نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ کرتے ہیں۔۔