چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملاقات

منگل 10 اکتوبر 2017 20:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جے ایس ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں دونوں فوجی حکام کے مابین ملاقات ہوئی ہے ۔جنرل زبیر محمود حیات نے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ مہارت ‘عزم ‘دہشت گردی کے خلاف میری ٹائم سکیورٹی کی کارکردگی کی تعریف کی ۔