غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی بھارتی خاتون کو واپس بھجوا دیا گیا

منگل 10 اکتوبر 2017 20:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھنے کی روائیت کو برقرار رکھتے ہوئے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی عصمت جہان زورجہ محمد شکیل ساکن دیگوار ملڈیالن کو راول پونچھ کراسنگ پوائنٹ سے واپس بھجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ قدم انسانی بنیادوں پر اٹھا یا گیا ہے ۔اس موقع پر دونوں اطراف کے سول و فوجی کام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :