گوجرخان شہر میں سوئی گیس کا پریشر کم ہوگیا

منگل 10 اکتوبر 2017 21:42

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) گوجرخان شہر میں سوئی گیس کا پریشر کم ہوگیا گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے سکول جانے والے بچے اورملازم پیشہ طبقہ کو بغیر ناشتے کے گھرو ں سے نکلنا پڑا، سارا دن گیس کا پریشر زیرو رہا جس کے باعث ہانڈی روٹی کی تیاری میں دشواری اور تندوروں پر لوگوں کا رش لگ گیا شام گئے گیس کا پریشر بحا ل ہونے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو علی الصبح سوئی گیس کا پریشر زیرو ہو گیا جس کے باعث گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کھانے کی تیاری نہ ہونے سے سکول جانے والے بچے اور ملازم پیشہ طبقہ کو ناشتہ بھی نہ مل سکا اوربغیر ناشتے کے گھروں سے نکلنا پڑا جبکہ سارا دن گیس کا پریشر کم رہنے سے گھریلو صارفین کے چولہے بجھے رہے اور روٹی سالن کیلئے ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑا وہاں پرسارا دن لوگوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں، ہوٹلوں پر لکڑی اور سلنڈر جلاکر خریداروں کی ڈیمانڈ پوری کرتے رہے، عوامی سماجی حلقوں نے سوئی گیس کا اچانک پریشر کم کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے پریشر کم کرنے کی وجوہات کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ابھی موسم سرما کاآغاز بھی نہیں ہوا اور گیس کا پریشر کم کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :