غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی مقبوضۃ کشمیر کی خاتون کو واپس حکام کے حوالے کردیاگیا

منگل 10 اکتوبر 2017 20:53

غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی مقبوضۃ کشمیر کی خاتون کو واپس ..
راولاکوٹ:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان حکام نے مقبوضہ کشمیر سےتعلق رکھنے والے خاتون جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگئی تھی کو واپس مقبوضہ کشمیر کی سیاسی و عسکری حکام کے حوالے کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ کے علاقے چیراکوٹ سیکٹر میں خاتون غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرگئی تھی تاہم آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام نے جذبہ خیر سگالی اور بطور امن کا پیغام دینے کے لیے آج راولاکوٹ سیکٹر میں خاتون کو بحفاظت مقبوضہ کشمیر حکام کے حوالے کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :