جس شخص کا جہاد پر ایمان نہ ہو اسے فوج کا حصہ نہیں ہونا چاہیئے: رانا ثناء اللہ

muhammad ali محمد علی منگل 10 اکتوبر 2017 20:59

جس شخص کا جہاد پر ایمان نہ ہو اسے فوج کا حصہ نہیں ہونا چاہیئے: رانا ثناء ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر2017ء) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جس شخص کا جہاد پر ایمان نہ ہو اسے فوج کا حصہ نہیں ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے قومی اسمبلی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جو کچھ کہا وہ غیر ضرروی تھا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اپنی تقریر کے دوران احتیاظ کرنی چاہیئے تھی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تاہم ان کی رائے میں جس شخص کا جہاد پر ایمان نہ ہو اسے فوج کا حصہ نہیں ہونا چاہیئے۔ قادیانیوں کے فوج میں ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے بحث کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :