ْ تمام تر اقلیتوں سمیت مسیحی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،ملک رفیق رجوانہ

منگل 10 اکتوبر 2017 22:06

ْ تمام تر اقلیتوں سمیت مسیحی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ..
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کرسچن مینارٹی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، ملکی تعمیر وترقی میں کرسچن برادری کی کاشوں کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے اقلیتی چیئرمین میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر ثاقب دل آویز، ضلعی صدر بوٹا سرفراز مسیح سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر اقلیتوں سمیت مسیحی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے اقلیتی چیئرمین میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر ثاقب دل آویزنے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں کر سچن مینارٹی کو کوٹے کے تحت دو نشستوں پر ایم پی اے اور ایم این اے کے لیئے یقینی طور پر مختص کیا جائے جس پر گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ انکے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر تسلیم کر کے آئندہ عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔