ٹھٹھ پولیس کی کاروائی، لیاری گینگ وار کے چار کارندے گرفتار کر لئے

منگل 10 اکتوبر 2017 23:11

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) ٹھٹھ پولیس کا چھاپہ لیاری گینگ وار کے چار کارند گرفتار کراچی پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع پر مکلی ورکشاپ اور گاوں حنیف خشک میں آدھی رات میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کرلیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے ذرایع کے مطابق گرفتار شدگان میں فتح بلوچ ،اسد،انیس ،عیسی بلوچ شامل ہیں جیسے اپنے ہمراہ کراچی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس اور مکلی پولیس کراچی پولیس کی کاروائی اور گرفتاریوں سے مکمل الا علم رہی ہے پولیس کاروائی کے دوران علاقے کے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل کیا

متعلقہ عنوان :