سینٹرل جیل سے قیدی فرارکیس میں گرفتار پولیس اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا

منگل 10 اکتوبر 2017 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) سینٹرل جیل سے 2 خطرناک قیدیوں کے فرار کیس میں گرفتارپولیس اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

کراچی سینٹرل جیل سے دو دہشتگردوں کے فرار کے معاملے میں تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں کئی افسران اور اہلکار تاحال گرفتار ہیں، جن میں نواب نامی ایک اہلکار بھی شامل تھا تاہم دوران قید اس کی حالت بگڑ گئی تھی، جس پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔جیل حکام نے کہا ہے کہ نواب پچھلے کچھ عرصے سے ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھا، جیل اور اسپتال میں اسے مکمل طبی سہولیات میسر تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد سے اب تک 2 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :