وفاقی وزیر مذہبی امو کی زیر صدارت پوسٹ حج آپریشن ڈی بریفنگ اجلاس ، سعودی حکام پر منیٰ اور عرفات کے خیموں میں پاکستانی معاونین کی تعیناتی پر زور دینے پر اتفاق
سرکاری سکیم کم آمدنی والوں کیلئے ہے،حج و عمرہ بل پر کام تیز تر کیا جائے ،مقام شکر ہے کہ حج 2017بخیر و عافیت اختتام پزیر ہواپچھلے چار سالوں میں حج انتظامات بہت اعلی رہے مگر اب بھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے،سردار محمد یوسف کا اجلاس سے خطاب وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کی تیاری سے قبل کئی اجلاس منعقد کرے گی۔ ملک بھر کے کئی شہروں میں حجاج کرام کو بلا کرمشاورتی اجلاس بھی مرتب کئے جائیں گے، و فاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد جاج پاکستانی جبکہ 260حجاج سعودی ہسپتالوں میں داخل رہے،8حجاج کرام اب بھی سعودی ہسپتالوں میں داخل ہیں علاج معالجہ پر اٹھنے والے لاکھوں ریال کا خرچہ سعودی حکومت خود برداشت کررہی ہے، ڈی جی حج جدہ ڈاکٹر ساجد یوسفانی کی بریفنگ
بدھ 11 اکتوبر 2017 00:00
(جاری ہے)
مقام شکر ہے کہ حج 2017بخیر و عافیت اختتام پزیر ہواپچھلے چار سالوں میں حج انتظامات بہت اعلی رہے مگر اب بھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔
اس موقع پرو فاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری نے کہاکہ وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کی تیاری سے قبل کئی اجلاس منعقد کرے گی۔ ملک بھر کے کئی شہروں میں حجاج کرام کو بلا کرمشاورتی اجلاس بھی مرتب کئے جائیں گے تجاویز کی روشنی میں اگلے سال کے حج انتظامات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ حجاج کرام کیلئے فیڈ بیک فارم ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر آویزاں کیے جا چکے ہیں۔ڈی جی حج جدہ ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی سرکاری سکیم کا حج پیکیج پوری دنیا میں سب سے کم قیمت تھاحج کوٹہ کی بحالی ، ایرانی حجاج کی آمد اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود پاکستانی حجاج کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔حج سے پہلے موسسہ جنوب ایشیا کو منی میں مزید جگہ کیلئے کہا گیا تھا مگر انہوں نے معذوری کا اظہار کیا۔ پابندی وقت اور حجاج کی سہولت کے لحاظ سے شاہین ایئر لائن کی خدمات قابل تعریف ہیں اس سال بھارت کے 40ہزار حجاج کو مدینہ منورہ میں مرکزیہ سے باہر جگہ ملی سرکاری سکیم کے 1لاکھ پاکستانی حجاج کو مرکزیہ میں رہائش فراہم کی گئی۔ اس سال 125بسیں 2017ماڈل کی تھیں جبکہ باقی بسیں 2009سے 2016ماڈل کی لی گئیں ۔ مکہ مکرمہ میں 12جبکہ مدینہ منورہ میں 10فوڈ کیٹرنگ کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے ۔پاکستانی مصالحے ، پاکستانی کک، بکرے کا گوشت، پاکستانی روٹی ، فروٹ، سویٹ ڈش کا اہتمام کیا گیا 564ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو جدہ ، مکہ مدینہ منورہ میں تعینات کیا گیا تھا،ڈھائی ماہ کے دوران 3لاکھ سے زائد حجاج کا مفت علاج کیا گیا۔ 280حجاج پاکستانی جبکہ 260حجاج سعودی ہسپتالوں میں داخل رہے۔8حجاج کرام اب بھی سعودی ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔علاج معالجہ پر اٹھنے والے لاکھوں ریال کا خرچہ سعودی حکومت خود برداشت کررہی ہے۔ اجلاس میں جدہ ، مکہ اور مدینہ منورہ میں قائم شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاحج کے پانچ دنوں کی مشکلات پرحجاج کرام کی تربیت کو مزید بہتر بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئی ۔ سعودی حکام سے منیٰ اور عرفات کے خیموں میں پاکستانی معاونین کی تعیناتی پر زور دینے پر اتفاق کیاگیا 24لاکھ حجاج کرام میں سے صرف 2لاکھ 80ہزار نے مشائر ٹرین سہولت حاصل کی 49 ہزار پاکستانی حجاج کو ٹرین کی سہولت مل سکی جبکہ کئی ممالک کو یہ سہولت بالکل نہ ملی۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.