مستعفی ہونے والے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر کے بھائی کا انتہائی بڑا کرپشن اسکینڈل منظر عام پر آگیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 00:22

مستعفی ہونے والے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر کے بھائی کا انتہائی ..
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر2017ء) گزشتہ کئی دنوں سے پارلیمنٹ اور میڈیا میں زیر بحث آنے والے پی آئی اے کے جہاز کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے اہم انکشاف کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پووگرام میں سینئر اینکر پرسن روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جہاز کو فروخت کرنے اور اس تمام ڈیل کے پیچھے جس شخص کا نام ہے وہ ہیں ایئر کموڈور عمران اختر جو کہ گزشتہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر کے بھائی ہیں جنہوں نے حال ہی میں فوج سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔

عمران اختر پاک فضائیہ سے ڈیپوٹیشن کے ذریعے پی آئی اے میں گئے تھے تاہم عمران اختر نے27اکتوبر 2016 میں ایک کاغذ تیار کیا جس میں عمران اختر نے کہا کہ ہمیں 60 لاکھ روپے کے عوض یہ جہاز بیچ دینا چائیے اور اس ڈیل کی منظوری اس وقت کے نگراں ایم ڈی مسٹر برنٹ نے 2 دن کے بعد دیدی۔ نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے مزید کہا کہ ایک مہینے بعد ہی ڈیل کی سیل ڈیٹ تیار کرلی گئی اور جہاز دیدیا گیا۔ روف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔