امریکا نے پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا تو تمام آپشن سامنے ہیں، ایران کی پیشگی دھمکی

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:06

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی صورت میں واشنگٹن کو جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایسا کیا جانا ایک اسٹریٹجک غلطی ہو گی۔ایرانی حکومت اور پاسداران انقلاب کے مشترکہ اجلاس کے بعد ایرانی نشریاتی ادارے کی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے بیان میں ظریف کا کہنا تھا کہ امریکا کے اس ممکنہ اقدام کے جواب میں تمام آپشن ہمارے سامنے ہیں اور ایسی صورت میں ایران اقدامات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :