شاہ رخ خان کی آنجہانی فلم ساز کندن شاہ کی آخری رسومات میں شرکت

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:50

شاہ رخ خان کی آنجہانی فلم ساز کندن شاہ کی آخری رسومات میں شرکت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی آنجہانی فلم ساز کندن شاہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ فلم ساز کندن شاہ 70سال کی عمر میں 6اکتوبر کو جہان فانی سے کوچ کر گئے ،شاہ رخ خان کا ان کی آخر رسومات میں شرکت کے دوران کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری ایک اچھے اور ذہین فلم ساز سے محروم ہو گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں کندن شاہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور انہیں کندن شاہ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

متعلقہ عنوان :