گلگت بلتستان میں مردم شماری مکمل ہو چکی،

بلدیاتی انتخابات جلد منعقد کئے جائیں گے، فدا محمد ناشاد

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:24

گلگت بلتستان میں مردم شماری مکمل ہو چکی،
استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) سپیکرقانون سازاسمبلی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مردم شماری مکمل ہوچکی ہے جبکہ دور دراز علاقوں سے اعداد و شمار جمع نہیں ہوئے ہیں مردم شماری کے اعداد شمار سامنے آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاوید حسین کے ایک سوال کے جواب میں اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اعلان کرچکے ہیں کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال جون سے قبل ہونگے ہمیں یقین ہے کہ وزیراعلیٰ آئندہ سال جون سے قبل بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کیلئے ابھی سے اقدامات کرینگے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات فرمان علی نے کہا کہ مردم شماری کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے مردم شماری کے اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد ہم مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرینگے ۔اس سے قبل وقفہ سوالات میں پی پی کے جاوید حسین نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی اداروں کا وجود بہت ضروری ہے مگر گلگت بلتستان میں کافی عرصے سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے ہیں جبکہ موجودہ صوبائی حکومت کو قائم ہوئے دو سال کا عرصہ پورا ہوچکا ہے مگر بلدیاتی اداروں کے انتخابات نہیں ہوئے۔