سعودی شہری نے حاضردماغی سے کام لیتے ہوئے درجنوں انسانی جانیں بچالیں

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:21

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں شہری نے حاضردماغی سے کام لیتے ہوئے پٹرول پمپ پر درجنوں انسانی زندگیاں بچالیں۔ شہری اپنی جان خطرے میں ڈال کر جلتی ہوئی گاڑی کو اپنی کار کی مدد سے دور لے گیا جہاں بڑی تگ ودو کے بعد آگ بجھا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع العقیق میںسعودی شہری سلطان الرجبان نے بتایا کہ اس نے پٹرول سٹیشن پر کچھ لوگوں کو گاڑی میں لگی آگ بجھاتے دیکھا تو فورا اپنی کار کے ذریعے جلتی گاڑی کو دور لے گیا جہاں بعد ازاں فائر فائٹرز اور ٹریفک پولیس نے گاڑی میں لگی آگ بجھادی۔

سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے سلطان الرجبان کی ہمت اور حاضردماغی کو سراہا ۔گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے الرجبان کی ہمت اور حاضردماغی سے درجنوں انسانی زندگیاں بچا نے کی تعر یف کی اور اسے اعزازسے بھی نوازا۔

متعلقہ عنوان :