میکسیکو کی جیل میں ہنگامے،بیرکوں کوآگ لگاددی 13 قیدی ہلاک

قیدیوں نے ہنگاموں کے دوران جیل کے تین محافظوں کو یرغمال بھی بنا لیا،حکومتی ترجمان

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:26

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست نٴْوئیوو لیون کی ایک جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم از کم 13 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔قیدیوں نے مختلف جگہوں پر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک قیدی جل کر ہلاک بھی ہوا۔

(جاری ہے)

قیدیوں نے ہنگاموں کے دوران جیل کے تین محافظوں کو یرغمال بھی بنا لیا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ کادیریتا نامی شہر کی جیل میں قیدیوں نے ہنگامے منگل دس اکتوبر کی صبح میں شروع کیے تھے۔

قیدیوں نے مختلف جگہوں پر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک قیدی جل کر ہلاک بھی ہوا۔ قیدیوں نے ہنگاموں کے دوران جیل کے تین محافظوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔ نوئیوو لیون کی حکومت کے ترجمان کے مطابق جب بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو پولیس نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 12 دیگر قیدی ہلاک ہوئے۔ 13 افراد زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :