مظفرآبادکو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بناکر پورے آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثیٰ قرار دیا جائے ‘سکولوں سمیت رکے تعمیر نو کے تمام پراجیکٹس کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے ‘پترینڈ پراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود پورا شہر اندھیرے میں ہے

جماعت اسلامی آزادکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مظفرآبادکو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پورے آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثیٰ قرار دیا جائے ۔سکولوں سمیت رکے ہوئے تعمیر نو کے تمام پراجیکٹس کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے ،۔

پترینڈ پراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود پورا شہر اندھیرے میں ہے ۔ایک دن میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ظلم اور ناانصافی ہے۔آزادکشمیر میں بجلی کے تمام پراجیکٹس کے معاہدے کیے جائیں ۔آزادکشمیر کے تمام سرکاری محکموں میں اچھی شہرت والے آفیسران تعینات کیے جائیں ۔مظفرآباد شہر کے حقوق کی بحالی کیلئے صدر پریس کلب سلیم پروانہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

(جاری ہے)

ظلم ،ناانصافی لوگوں کے مسائل حل کروانے میں ان کے مثبت کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔سلیم پروانہ شہر کی پہچان ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے اپنے وعدے پورے کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرے ۔

نامکمل پراجیکٹس مکمل کیے جائیں ۔6.5ارب ڈالر کی بڑی رقم متاثرین زلزلہ کیلئے آئی جن میں سے 55ارب روپے آصف زرداری لے گئے ۔فاروق حیدر نے اس رقم کی واپسی کیلئے اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا مگر اقتدار میں آنے کے بعد وہ بھی خاموش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر کو آٹھ ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ۔مظفرآباد کے نواحی علاقے کی ایک لیڈی ہیلتھ ورکر اسی صدمے سے وفات پا چکی ہے ۔

متعلقہ محکمے کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ اس کے بچوں کو تنخواہ ہی ادا کر دیتے بے حسی کا عالم ہے ۔انہوں نیکہا کہ سی ایم ایچ میں سہولیات کا فقدان ہے ۔مشینری خراب ہیں ۔ادویات ناپید ہیںاوپر سے ناروا ٹیکس بھی عائد کر دیا گیا ہے ۔سٹاف حاضر نہیں ہوتا۔وزراء یورپ سے علاج کرواتے ہیں ۔غریب عوام طبی سہولیات کو ترس رہے ہیں ۔این ٹی ایس کا نفاذ اچھا پہلو ہے ۔

مگر انٹرویو کے دوران ڈنڈی ماری جاتی ہے ۔پبلک سروس کمیشن ٹھیک کام کر رہا ہے ۔پاور پراجیکٹس کی رائیلٹی عوام کو فراہم کی جائے ۔ملازمتوں میں کوٹہ دیا جائے ۔ایم ڈی اے میں چوہدری رقیب کی صورت میں اصلاحات آرہی ہیں ۔مگر افتخار گیلانی نے بلدیہ میں اپنے عزیز کو ایڈمنسٹریٹر لگا دیا ہے ۔اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔قائم مقام وزیرا عظم کو سیر سپاٹوں کے بجائے مظفرآباد میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :