بھارتیوں کو ہار برداشت نہ ہوئی، آسٹریلوی ٹیم پر حملہ کردیا،بس پر پتھرائو

بھارتی پولیس نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہوٹل جاتے ہوئے کسی نے ہماری بس پر پتھرا کیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا،آسٹریلوی اوپنر فینچ کا ٹوئٹر پیغام

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:30

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) بھارت میں کرکٹ سیریز کھیلنے آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھرا کی اطلاعات ہیں، بھارتی پولیس نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔بھارت کے شہر گوہاٹی کی پولیس نے آسٹریلوی ٹیم پر حملے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھرا شروع کردیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو بھارتی شائقین سے ہوم گرانڈ پر اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی اور جیت کے بعد جب آسٹریلوی ٹیم گرانڈ سے واپس ہوٹل جارہی تھی کہ اس دوران چند افراد نے ٹیم کی بس پر پتھرا شروع کردیا جس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اورین فنچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بس کی تصویر بھی شیئر کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل جاتے ہوئے کسی نے ہماری بس پر پتھرا کیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ بنگلادیش میں بھی آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھرا کیا گیا تھا جسے بعد ازاں بنگلادیشی حکام نے بچوں کی شرارت قرار دیا تھا اور ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا تھا۔