افغانستان، بس میں بم دھماکہ سی طالبان کی7جنگجو ہلاک ہو گئے

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:31

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) افغانستان میں بم دھماکے سے طالبان کے سینئر کمانڈر سمیت 7جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ لغمان کے ضلع النگڑھ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس میں موجود دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 طالبان ہلاک اور 9 زخمی ہوئے جبکہ اس دھماکہ میں طالبان جنگجوؤں کا ایک سینئر کمانڈر ملا قاسم بھی مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم طالبان جنگجوؤں کی جانب سے واقعہ سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔