بھارت جلد ہی 11ٹکڑوں میں بٹ جائے گا ‘ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) عالمی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ بھارت جلد ہی 11ٹکڑوں میں بٹ جائے گا ، کشمیر آزاد ہو گا اور نریندر مودی پاگل ہو کر عبرتناک موت کا شکار ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ زائچہ کے مطابق بھارت کے ستاروں کو گرہن لگ چکا ہے وہ نریندر مودی سے میل نہیں رکھتے ، اس لیے وہ سخت گردش میں ہیں ، انہیں کوئی کالی طاقت نہیں بچا سکتی ۔ انہوں نے بھارتی جادو گروں کا چیلنج کیا ہے کہ وہ جہاں چاہئیں مجھ سے مقابلہ کر لیں ۔