سلہڈ کے قریب مسافر ٹیوٹا ہائی ایس الٹنے سے خاتون جاں بحق، ڈرائیور سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) شاہراہ ریشم پر سلہڈ کے قریب تیز رفتار مسافر ٹیوٹا ہائی ایس الٹنے کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد سے پنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس نمبر جی ایف2729 سلہڈ کے قریب راستہ میں پڑے بھاری پتھر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا جس کے نتیجہ میں خاتون شازیہ بی بی جاں بحق جبکہ خاتون کا شوہر زاہد، ڈرائیور محمد فیاض اور آصف سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوئے۔ حادثہ کی اطلاع پر ریسیکو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ آئی اور جاں بحق خاتون اور زخمی افراد کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :